Roze News

بائی ننس نے قافلہ 2026 کا آغاز کر دیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 پاکستان میں نوجوان صارفین ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے فروغ میں پیش پیش

پاکستان میں بائی ننس کے 54 فیصد صارفین کی عمریں 18 سے 29 سال کے درمیان ہیں، نئے اعداد و شمار میں انکشاف

 قافلہ مہم کے تحت خطے میں مجموعی طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے انعامات پیش کیے جائیں گے

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات  20 اکتوبر 2026:  بائننس، جو تجارتی حجم اور رجسٹرڈ صارفین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے، نے آج قافلہ 2026 کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک علاقائی اقدام ہے جس کے تحت مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان کے اہل صارفین کو ایک مشترکہ مالیاتی سفر کا جشن منانے اور ڈیجیٹل مالیاتی ذرائع کی وسیع تر اقسام سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

دس لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے انعامات کے ساتھ قافلہ، بائی ننس کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی کی  بدلتی ضروریات کے ساتھ آگے بڑھے۔ صارفین کی ضروریات اب محض تجارت تک محدود نہیں رہیں بلکہ ان میں آمدنی حاصل کرنا، ادائیگیاں کرنا، سیکھنا اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی بھی شامل ہے۔

قافلے کا آغاز ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں عوام کی شرکت بڑھ رہی ہے۔ بائی ننس کے نئے صارفین سے متعلق اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جین زی (Gen Z) کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے اور مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کا استعمال وسیع ہو رہا ہے۔ 18 سے 29 سال کی عمر کے نوجوان، جو بالغ جین زی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں، مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان میں بائی ننس کے مجموعی صارفین کا 50 فیصد ہیں، جبکہ پاکستان میں یہ تناسب 54 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ اعداد و شمار خطے کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی منظرنامے کی تشکیل میں نوجوان نسل کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔

عمر کے لحاظ سے رجحانات کے علاوہ، بائی ننس کے علاقائی اعداد و شمار اس کے مختلف پلیٹ فارمز اور خدمات میں صارفین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان میں تصدیق شدہ صارفین میں سے نصف سے زیادہ، یعنی 52.9 فیصد، بائی ننس کی دو یا اس سے زیادہ مصنوعات استعمال کر چکے ہیں۔ ان خدمات میں تجارت اور آمدنی حاصل کرنے سے لے کر ادائیگیوں، بائی ننس اسکوائر اور بائی ننس اکیڈمی تک مختلف سہولیات اور تجربات شامل ہیں۔ یہ ماحولیاتی نظام تجارت سے آگے بائی ننس کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے، جہاں مالیاتی ذرائع، تعلیم اور کمیونٹی کی شمولیت ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا ہیں۔

خطے میں یہ پیش رفت ابھرتی ہوئی منڈیوں میں مالیاتی خدمات کے استعمال کے وسیع تر رجحان کا حصہ ہے۔ بائی ننس کے عالمی پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق اس کے 77 فیصد صارفین ابھرتی ہوئی منڈیوں سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ میں یہ شرح 49 فیصد تھی۔

بائی ننس ریسرچ کے عالمی نتائج بھی مالیاتی خدمات استعمال کرنے والوں کی نئی نسل کے کردار کو نمایاں کرتے ہیں۔ بائی ننس ڈائریکٹ اسٹاکس اور بی اسٹاکس (bStocks) کے صارفین میں جین زی کا حصہ 44 فیصد ہے، جبکہ روایتی مالیاتی کے نئے صارفین میں ان کا تناسب جنوری میں 41 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 47 فیصد ہو گیا۔ یہ عالمی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ نوجوان صارفین ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے روایتی مالیاتی منڈیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں، جس سے رسائی، انتخاب اور مالیاتی تعلیم کی اہمیت مزید اجاگر ہوتی ہے۔

صارفین کی بدلتی ضروریات بائی ننس کے وژن ’’آل فنانس آن بائننس کی عکاسی کرتی ہیں، جس کا مقصد ڈیجیٹل اثاثوں روایتی مالیاتی منڈیوں اور روزمرہ استعمال کے مالیاتی ذرائع کو ایک ہی نظام میں یکجا کرنا ہے۔ قافلہ اس وژن کو خطے کی اہل کمیونٹیز کے لیے عملی شکل دیتا ہے، جہاں مشترکہ شرکت اور مقامی سطح پر دستیاب مصنوعات اور خدمات تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔

بائی ننس میں مینات کے سربراہ اور سینئر ایگزیکٹو آفیسر طارق ایرک نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان بائی ننس کے لیے ترجیحی منڈیاں ہیں، جہاں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال مالیاتی خدمات سے متعلق صارفین کی توقعات کو تبدیل کر رہا ہے۔ ہماری توجہ اپنی کمیونٹی کے ساتھ آگے بڑھنے، زیادہ انتخاب، عملی افادیت اور تعلیم کو ایک ہی نظام میں یکجا کرنے پر مرکوز ہے، جو ہمارے ’آل فنانس آن بائننس‘ کے وژن کا حصہ ہے۔ قافلہ اس کمیونٹی اور ان مختلف عزائم کا جشن ہے جو ہر فرد کے مالیاتی سفر کو آگے بڑھاتے ہیں۔

قافلہ کا نام عربی اور اردو بولنے والی کمیونٹیز کے لیے مانوس تصور یعنی ایک ساتھ سفر کرنے والے قافلے سے اخذ کیا گیا ہے۔ یہ نام اس خیال کی ترجمانی کرتا ہے کہ لوگ اپنے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے آگے بڑھتے ہوئے بھی مشترکہ سفر کا حصہ بن سکتے ہیں۔ یہ اقدام اسی مشترکہ مقصد کو علاقائی سطح پر ایک تجربے کی شکل دیتا ہے اور مختلف منڈیوں کے صارفین کو شرکت، نئی سہولیات سے آگاہی اور انعامات کے ذریعے آپس میں جوڑتا ہے۔

اہل صارفین بائی ننس پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں، جن میں ٹریڈنگ، سمپل ارن اور کمیونٹی کے ذریعے نئے صارفین کو مدعو کرنے کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں میں متعلقہ مارکیٹ کے قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے۔ اس مہم کے لیے مجموعی طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے انعامات مختص کیے گئے ہیں۔ سرگرمیوں کے اہداف، اہلیت اور انعامات مختلف مارکیٹوں اور صارفین کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ بائی ننس کے لیے یہ علاقائی اقدام ایک ایسے مشترکہ سفر کی نمائندگی کرتا ہے جس کی تشکیل مختلف عزائم، عملی ضروریات اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں شرکت کے مختلف طریقوں سے ہوتی ہے۔

اعداد و شمار کے ذرائع اور طریقۂ کار:

             علاقائی صارفین کے آبادیاتی اعداد و شمار:  یہ اعداد و شمار مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان کے خطے سے متعلق بائی ننس کے اندرونی صارفین کے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔ خطے کے لیے 50 فیصد اور پاکستان کے لیے 54 فیصد کے اعداد و شمار متعلقہ صارفین میں 18 سے 29 سال کی عمر کے افراد کے تناسب کو ظاہر کرتے ہیں۔

             متعدد مصنوعات کا استعمال:  یہ اعداد و شمار اکتوبر 2026 تک بائی ننس کے پلیٹ فارم پر جمع کیے گئے اندرونی ڈیٹا پر مبنی ہیں اور تصدیق شدہ صارفین کی اب تک کی مصنوعات کے استعمال کی عکاسی کرتے ہیں۔ متعدد مصنوعات کے استعمال سے مراد ایسے صارفین ہیں جنہوں نے تجزیے میں شامل 12 مصنوعات کی اقسام میں سے کم از کم دو استعمال کی ہوں۔ یہ اعداد و شمار ماضی میں مصنوعات کے استعمال کو ظاہر کرتے ہیں، ضروری نہیں کہ یہ استعمال بیک وقت یا اب بھی جاری ہو۔

            شامل مصنوعات کی اقسام:  تجزیے میں اسپاٹ، کنورٹ، فیوچرز، مارجن، ارن، ایکویٹیز، بی اسٹاکس، الفا، بائی ننس اسکوائر، بائی ننس اکیڈمی، بائی ننس پے اور پی ٹو پی سمیت 12 اقسام شامل ہیں۔ ارن میں اس کی مختلف سہولیات شامل ہیں، مثلاً سیونگز، اسٹیکنگ اور آمدنی حاصل کرنے والی دیگر اہل مصنوعات۔

دستبرداری اور خطرے سے متعلق وضاحت:

ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر کم یا زیادہ ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ آپ کو اپنی لگائی گئی پوری رقم واپس نہ ملے۔ سرمایہ کاری کے فیصلوں کی ذمہ داری مکمل طور پر آپ پر عائد ہوتی ہے، اور آپ کو ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری بائی ننس پر عائد نہیں ہوگی۔ یہ مالیاتی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری استعمال کی شرائط اور خطرات سے متعلق انتباہ ملاحظہ کریں۔

یہ ایک عمومی اعلان ہے۔ یہاں جن مصنوعات اور خدمات کا ذکر کیا گیا ہے، ضروری نہیں کہ وہ آپ کے خطے میں دستیاب
 ہوں۔ شرائط و ضوابط کے لیے









مہم میں شرکت اور انعامات کا حصول ہر مارکیٹ میں اہلیت اور دستیابی سے مشروط ہے۔ ہر شریک کے لیے انعامات کی ضمانت نہیں ہے۔

بائی ننس کے بارے میں:

بائی ننس ایک معروف عالمی بلاک چین ماحولیاتی نظام ہے، جس کے تحت تجارتی حجم اور رجسٹرڈ صارفین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج کام کرتا ہے۔ 100 سے زائد ممالک میں 32 کروڑ سے زیادہ افراد بائی ننس پر اعتماد کرتے ہیں۔ اس اعتماد کی بنیاد صنعت میں نمایاں سکیورٹی، شفافیت، تیز رفتار ٹریڈنگ انجن، سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات اور ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مصنوعات اور خدمات کا وسیع مجموعہ ہے۔

بائی ننس کی خدمات میں ٹریڈنگ اور مالیات سے لے کر تعلیم، تحقیق، سماجی بہبود، ادائیگیوں، ادارہ جاتی خدمات اور ویب 3 کی سہولیات تک شامل ہیں۔ بائی ننس دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مالیاتی آزادی اور مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے کی غرض سے ایک جامع کرپٹو ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے پُرعزم ہے، جس میں کرپٹو بنیادی ذریعہ ہے۔