ظہران میں دنیا کی بڑی تیل کمپنی کے ہیڈکوارٹر سے باقی عملے کو بھی نکلنے کی ہدایت، چند روز قبل حوثی حملوں میں عمارت کی کئی منزلوں کو نقصان پہنچا تھا، دمام ایئرپورٹ پر تازہ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے، رائٹرز
سعودی عرب میں حوثیوں کے مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث سکیورٹی خدشات بڑھنے کے بعد دنیا کی بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو نے مشرقی صوبے کے شہر ظہران میں واقع اپنے مرکزی دفتر کو خالی کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ کمپنی کے ملازمین کو اگلے احکامات تک گھروں سے کام کرنے کا کہا گیا ہے، جبکہ یہ فیصلہ دمام کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے تازہ حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق معاملے سے آگاہ 6 ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آرامکو نے اپنے ہیڈکوارٹر میں موجود عملے کو عمارت چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ علاقائی جنگ شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کمپنی نے مرکزی دفتر سے ملازمین کے انخلا کا حکم دیا ہے۔





