پاکستان تازہ ترین

جب ہم بولیں گے کہ ہم نے اسلام آباد پہنچ کر دکھاناہے تو تم توکیا تمہارا باپ بھی نہیں روک سکے گا، سہیل آفریدی

جب ہم بولیں گے کہ ہم نے اسلام آباد پہنچ کر دکھاناہے تو تم توکیا تمہارا باپ بھی نہیں روک سکے گا، سہیل آفریدی

وہ بندہ! جو ایک بزرگ عورت سے اپنا الیکشن ہار چکا ہے، مجھے تیری غیرت کا بھی پتا ہے اور جو بھگوڑا تیرا لیڈر ہے اس کی غیرت کا بھی پتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا دھواں دھار خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جب ہم بولیں گے کہ ہم نے اسلام آباد پہنچ کر دکھانا ہے تو تم توکیا تمہارا باپ بھی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کوہاٹ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل وہ بندہ، جو ایک بزرگ عورت سے اپنا الیکشن ہار چکا ہے،جب ہم بولیں گے کہ ہم نے اسلام آباد پہنچ کر دکھانا ہے تو تم کیا تمہارا باپ بھی ہمیں روک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ہم لانگ مارچ پر کیوں مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام آئینی و قانونی راستے اپنانے کے بعد وزیراعظم کو فون کرکے عمران خان سے ملاقات کرانے کا کہا، جس پر کہا گیا کہ پوچھ کر بتاتا ہوں۔ بعد ازاں صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے حق میں قرارداد بھی منظور ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی درخواست کی، مگر ملاقات نہ ہوسکی، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سلام لینا بھی گوارا نہیں کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین ججز نے عمران خان کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں علاج کرانے کا حکم دیا، مگر اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔جہاں سے انصاف کی توقع ہو مگر انصاف نہ ملے، وہاں آئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ اسی لیے جنوبی ریجن سے پرامن احتجاج کا آغاز کیا ہے اور نہتے و پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field