پاکستان تازہ ترین

وہ کسی قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، گورنر راج کل لگاتے ہیں آج لگائیں،سہیل آفریدی

وہ کسی قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، گورنر راج کل لگاتے ہیں آج لگائیں،سہیل آفریدی

خیبرپختونخواہ کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کی دھمکیوں پر انتہائی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، گورنر راج کل لگاتے ہیں آج لگائیں، ابھی لگائیں، مجھے ان چیزوں کی کوئی فکر نہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کے دوران موجودہ حکومتی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے، یہ اگر میری جان بھی لے لیں تو میں ان کی دہشتگردی پر پالیسی نہیں مانوں گا۔

خیبرپختونخواہ کے وزیرِ اعلیٰ کا مؤقف ہے کہ وفاق کی دہشت گردی کے حوالے سے یہ پختون دشمن پالیسی ہے، یہ صوبہ دشمن پالیسی ہے، یہ پاکستان دشمن پالیسی ہے، پختونوں کے سر پر ڈالرز کمانے کا کھیل اب مزید جاری نہیں رہنے دیا جائے گا، ایسی کرسی پر لعنت بھیجتا ہوں جس کے لیے پختونوں کے سروں کا سودا کرنا پڑے، یہ نہ پہلے قبول تھا، نہ آج قبول ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔

وفاق کی طرف سے صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی بازگشت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے چیلنج کیا کہ گورنر راج آج لگانا ہے آج لگائیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والا بھی نہیں، یہ لوگ جو کچھ بھی کرنا چاہیں کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ کی منزل صوابی سے آگے ہی ہے اور اس کا حتمی نتیجہ سب کے سامنے آ جائے گا، ہمارا مقصد حقیقی آزادی ہے، جو عمران خان نے خواب دیکھا اس کیلئے کرسی تو چھوٹی چیز ہے، جان کی بازی بھی لگانی پڑے، جان کی بھی قربانی دینی پڑے میں پیچھے نہیں ہٹوں گا، میرے پختونو یہ لوگ آپ کو انتشار دلانے کی کوشش کریں گے لیکن آپ نے پُرامن رہنا ہے، میں نے ان کی دم پر پاؤں رکھا ہوا ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field