تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات مان لیے جاتے ہیں تو ہم لانگ مارچ کیوں کریں گے؟
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شہرام ترکئی نے کہا کہ کمیٹی کی طرف سے ہمیں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ملیں، ہمیں اب سنا جا رہا ہے، یہ اچھی پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی انتظار میں ہیں کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، توقع ہے اتنے گھنٹوں کی بیٹھک سے بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات مان لیے جاتے ہیں تو ہم لانگ مارچ کیوں کریں گے۔

Leave feedback about this