پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری کی امید ہے۔
علی محمد خان نے کہا امید ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری ملے، کمیٹی میں پارٹی کو مشورہ دیا کہ لانگ مارچ ایک صورت میں مؤخر ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پرعمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروائے، عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جائے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے پر تیار ہوتی ہے تو فریقین کیلئے باعث عزت ہوگا۔
آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہےگی: سہیل آفریدی
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے پاکستان جمہوری ملک ہے، اور آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہےگی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں، دہشتگردی سے پاکستان کا ہر شہری متاثر ہے، صوبائی اسمبلی کےجرگے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کےدستخط موجود ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا دہشتگردی نہیں سیاحت کیلئے جانے جاتے تھے۔

Leave feedback about this