پاکستان تازہ ترین موسم

کہاں بادل برسیں گے کہاں موسم خشک ہوگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

کہاں بادل برسیں گے کہاں موسم خشک ہوگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان  میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روزملک کے   بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران  میدانی علاقوں  میں   گرم رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح   میں  موسم خشک  جبکہ دن کے دوران  گرم رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر ا ضلاع میں موسم خشک   جبکہ میدانی اضلاع میں دن کے دوران گرم رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان  میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ  میدانی علاقوں میں    گرم رہا۔تاہم خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  دادو،  شہید بینظیر آباد 41، مٹھی اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field