پاکستان تازہ ترین موسم

اکتوبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

اکتوبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

شالز اور سویٹرز سنبھال لیں موسم بدلنے والا ہے،محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اچھی بارش متوقع ہے۔

عرفان ورک کے مطابق بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی جبکہ بلند پہاڑی سلسلوں میں برفباری کا بھی امکان ہے، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں رواں سال مون سون سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، راولپنڈی میں سب سے زیادہ 1505 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاہور میں 1316، سیالکوٹ میں 1256 اور گوجرانوالہ میں 1161 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال کسی بڑے دریا میں بڑے سیلاب کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم شیخوپورہ کے نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، سیلاب سے 83 موضع جات اور 43 ہزار 188 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا جبکہ مجموعی طور پر 1215 گھر بھی متاثر ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ادارے کے مطابق رواں سال بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 65 شہری جاں بحق اور 382 زخمی ہوئے،مون سون بارشوں کے باعث 224 مکانات متاثر اور 21 مویشی ہلاک ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں پی ڈی ایم اے تمام ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field