پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،جس کا اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6روپے 88پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا،پیٹرول کی نئی قیمت 391روپے 22پیسے فی لٹر مقررہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 62پیسے اضافہ کیا گیا ہے،ڈیزل کی نئی قیمت 421روپے 45پیسے ہو گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 17ستمبر کیلئے ہوگا۔

Leave feedback about this