پاکستان تازہ ترین

الیکٹرک بائیک خریدنا اب ہوا آسان!صرف 3,028 روپے میں حاصل کریں! بڑی خوشخبری آگئی

الیکٹرک بائیک خریدنا اب ہوا آسان

 

لاہور : وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے الیکٹرک بائیک اسکیم میں طلبہ کی ماہانہ قسط تقریباً 3 ہزار 28 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے “چیف منسٹر الیکٹرک بائیک اسکیم” کا باضابطہ آغاز کر دیا، جس کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ انتہائی آسان اقساط اور رعایتی قیمت پر الیکٹرک بائیکس حاصل کر سکتے ہیں۔

اہلیت
پنجاب کے 33 ہزار سے زائد سرکاری اور نجی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے 1 لاکھ طلبہ اس اسکیم کے اہل ہوں گے۔

بائیک کی کل قیمت 199,000 روپے مقرر کی گئی ہے، لیکن سبسیڈی کے بعد طلبہ کو صرف 109,000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

طلبہ یہ رقم 36 ماہ (3 سال) کی آسان اقساط میں ادا کریں گے، جس کی ماہانہ قسط تقریباً 3,028 روپے ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بائیکس کی انشورنس، مارک اپ اور رجسٹریشن کے تمام اخراجات پنجاب حکومت خود برداشت کرے گی تاکہ طلبہ پر مالی بوجھ نہ پڑے۔

الیکٹرک بائیکس مختلف رنگوں میں دستیاب ہوں گی، جبکہ طالبات کے لیے بالخصوص گلابی (Pink) رنگ کی بائیکس مختص کی گئی ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ کار
اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 5 ستمبر 2026 سے ہو چکا ہے۔ تمام اہل طلبہ پورٹل (bikes.punjab.gov.pk) پر جا کر اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد طلبہ بالخصوص طالبات کو سفر کی سستی اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، جبکہ اس قدم سے صوبے میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کو بھی فروغ ملے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field