پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے، کارکنان سے پُرجوش خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا قافلے کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

 

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے کارکنان سے پُرجوش خطاب کیا۔

ٹول پلازہ پر استقبال کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے خوش آمدید کہا مگر ہمارے راستے بند کر دیے گئے، ہمیں کچے سے آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا اپنے وزیراعلیٰ پر حکم نہیں چلتا یا کسی اور کی حکومت ہے، کراچی ہمیشہ مظلوم رہا ہے، ہر کوئی کراچی کو کھاتا ہے، 2 خاندان پورے پاکستان پر مسلط ہیں۔

تحریک انصاف کو کراچی میں شاہراہ قائدین پر جلسے کی تاحال اجازت نہ ملنے پر سہیل آفریدی کراچی ٹول پلازہ سے روانہ ہوگئے جس کے بعد سپر ہائی وے آنے اور جانے والے راستے کھول دیے گئے ۔

ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگئی، یونیورسٹی روڈ اور دیگر راستے بھی بحال ہوگئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field