پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

دو روز مسلسل سستا ہونے کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

دو روز مسلسل سستا ہونے کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں دو روز مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو گیا، جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، فی تولہ چاندی 6 ہزار 289 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 26 ڈالر پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے رجحانات اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ عالمی معاشی اعداد و شمار اور مارکیٹ کے رجحانات پر مرکوز ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image