پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی چمک مدھم پڑ گئی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں ناقابل یقین کمی

سونے کی چمک مدھم پڑ گئی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں ناقابل یقین کمی

عالمی منڈی میں امریکی ڈالر کی مضبوطی اور ٹریژری ییلڈز میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ چاندی اور دیگر قیمتی دھاتیں بھی دباؤ کا شکار رہیں۔

عالمی منڈی میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی ٹریژری ییلڈز میں اضافہ اور امریکی ڈالر کی مضبوطی قرار دی جا رہی ہے۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 3,979.41 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ 3,942.99 ڈالر فی اونس تک گر گئی تھی، جو نومبر کے بعد اس کی کم ترین سطح بتائی جا رہی ہے۔

امریکی گولڈ فیوچرز بھی کمی کے بعد 3,992.70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔ گزشتہ روز سونے نے گزشتہ 13 برس کی سب سے بڑی سہ ماہی کمی بھی ریکارڈ کی، جبکہ مسلسل چوتھے ماہ بھی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان برقرار رہا۔

ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی اور ٹریژری ییلڈز میں اضافہ سونے کی قیمتوں پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔ مارکیٹ تجزیہ کار ایلیا اسپیوک کے مطابق بلند ییلڈز اور مضبوط ڈالر سونے کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔

فیڈرل ریزرو کی ممکنہ سخت مالی پالیسی بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ کلیولینڈ فیڈ کی صدر بیتھ ہیمک نے عندیہ دیا ہے کہ اگر مہنگائی میں کمی نہ آئی تو شرح سود میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ میں ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے تقریباً 67 فیصد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرمایہ کار امریکی روزگار سے متعلق اہم معاشی ڈیٹا کے منتظر ہیں۔

اسی دوران عالمی سیاسی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خاص طور پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی نے مارکیٹ میں بے یقینی بڑھا دی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی 1.4 فیصد کمی کے بعد 57.75 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ پلاٹینم 0.6 فیصد کمی کے بعد 1,542 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1,199.34 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image