محموداچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار، پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے نیا وفد تشکیل دیدیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے اسپیکر کے چیمبر جانے سے انکار پر پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لیے نیا وفد تشکیل دیدیا۔محمودخان اچکزئی کا مؤقف ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کسی نیوٹرل مقام پر ہوں تو جاؤں گا۔ دوسری […]
امریکی بحریہ کا مزید 4 ہزار سے زیادہ میرینز اور سیلرز پر مشتمل گروپ مشرق وسطیٰ روانہ

ایک طرف امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر انتہائی نازک اور حساس مرحلے میں داخل ہو گئے تو دوسری طرف امریکا مسلسل مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی بڑھاتا جارہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی بحریہ کا مزید 4 ہزار سے زیادہ میرینز اور سیلرز پر مشتمل گروپ مشرق وسطیٰ روانہ ہوگیا، […]
میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے بتادیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہےکہ میاں بیوی میں جھگڑے پر منانے کی پیشرفت مریم کی طرف سے ہی ہوتی ہے۔کیپیٹن (ر) صفدر حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے سیاسی اور ذاتی موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ ایک سوال […]
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ

ایران میں امریکا کے خلاف جمع مزاحمتی اجتماع سے خطاب میں ایک مذہبی لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ایسی ہی ریلیوں میں دو شب شرکت کی تھی۔ منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے 30 منٹ تک ریلی […]
بھارتی جرائم پیشہ گینگ دنیا بھر کیلئے بڑا خطرہ، ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست جاری

ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورمنشیات کے جرائم میں مطلوب قراردے دیا.امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی کے مطابق بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو لارنس بشنوئی منظم جرائم گروہ سے تعلق پرمطلوب قرار دیا گیا. ممکنہ طور پر کیلیفورنیا یا کینیڈا میں مفروربھارتی شہری کو […]
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ

لاہور: امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی بھیجنے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل 102.31 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 92.87 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا […]
ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ

تہران: ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر اپنی بڑھتی ہوئی قدر کے ساتھ دو لاکھ 60 ہزار تومان کے قریب پہنچ گیا۔غیر ملکی کرنسیوں اور سونے کی لمحہ بہ لمحہ قیمتیں جاری کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی […]
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں کے پیش نظر مشرق وسطی میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق بحری جہازوں کے گروپ میں 7 ہزار سے زائد سیلرز اور 2 ہزار سے زائد میرینز شامل ہیں جن میں یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ […]
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن

ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیلیننگز کو خطرہ ہوا تو روس اپنے ذخیرے میں موجود تمام اقسام کے ہتھیاروں […]
ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا

تہران: ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابن رضا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ ابن رضا نے کہا فرضی جنگی ڈرامے امریکی فوج کی تھکن اور جنگ کی بڑھتی لاگت کو چھپا نہیں سکتے، […]