سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کے سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا، جون 2016 سے جون 2026 تک سرکاری قرضوں میں 67 ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جون 2026 تک سرکاری قرضوں کا مجموعی حجم 86 ہزار 700 ارب […]
حوثی ملیشیا کے سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

واشنگٹن: حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔سرمایہ کاروں میں خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ حملوں سے خطے کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔ […]
زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی

خیبرپختونخوا میں سوات، خیبر اور شانگلہ سمیت گردونواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی۔ […]
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف سے 8 سوالات کے جواب مانگ لیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج تحریک انصاف کی یہ دلیل مسلسل سننے کو ملی کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے نہیں دی گئی، اس جھوٹے دعوے پر میرے […]
دشمن نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایران

دشمن نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایران نے خبردار کردیا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غیر ملکی سفیروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جنگ کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ […]
ایران کے قشم جزیرے میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

ایران کے قشم جزیرے میں متعدد شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد خطے میں پہلے سے موجود تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے جزیرے قشم کے قریب سمندر کے اندر سنے گئے، فوری طور پر کسی حملے سے متعلق تصدیق نہ ہوسکی۔ مشرقِ وسطیٰ کے سمندری اور […]
کارکنوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، واپسی کافیصلہ کیاہے، علی امین گنڈاپور

سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ واپس روانہ روانہ ہوگیا۔ پولیس نے یارک ٹول پلازہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ بند کر رکھا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 3 دن کیلئے دفعہ144نافذ کی گئی ہے، قیادت نےتوڑپھوڑ نہ کرنے تحریک آگے […]
صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، سعد رفیق

لاہور: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، پی ٹی آئی دھرنا مؤخر کردے حکومت مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی۔ اپنے حلقے کے دورے کے دوران میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی ہر […]
ہمارا سب سے پہلا مطالبہ عمران خان سے ملاقات ہے، اسد قیصر

صوابی: پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ ہمارا سب سے پہلا مطالبہ عمران خان سے ملاقات ہے، جس کے بارے میں حکومت کی طرف سے واضح یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے […]
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کس کے دور میں آئی؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی کو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی خیبر پختونخوا میں عمران خان کے دور میں آئی، وہ صوبے میں دہشت گردوں کو بسانے کے سب سے بڑے ہامی تھے، اسمبلی تقاریر اور میڈیا ریکارڈ اس […]