وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش کر دی۔اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک دن یہ شاہراہ کشمیر اور سری نگر پہنچے گی، تاہم سڑکیں، انڈرپاسز اور پل […]
پنجاب بھر میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب بھر میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کےنوٹیفکیشن کےمطابق عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلی، جلسے اور دھرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان […]
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، متعدد پاورپلانٹس سسٹم سے نکل گئے، ہائیڈل پیدوار بھی کم ہوگئی ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کےمطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے ، اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے زیادہ […]
برطانوی ایئربیس سےطیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا نے برطانیہ کے ایئربیس سے اپنے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلا لیے ہیں۔ امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی اہلکاروں کو ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا، یہ طیارے […]
ایران سے لین دین بند کرو ورنہ امریکی پابندیوں کیلئے تیار رہو، واشنگٹن کی غیرملکی بینکوں کو وارننگ

امریکا نے ایران کے ساتھ کاروبار اور مالی لین دین کرنے والے غیرملکی مالیاتی اداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے مالیاتی شعبے کے ساتھ معاملات جاری رکھنے والے بینکوں کو واشنگٹن کی جانب سے کسی بھی وقت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے واضح […]
امریکی بمبار طیارے برطانوی ایئربیس سے کیوں ہٹائے گئے؟ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ سے امریکی بمبار طیارے کسی خطرے کے باعث واپس امریکا منتقل کیے گئے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکی حکام کو بیس کے حوالے […]
فوجی طیارہ حادثے کا شکار، سوار 32افراد ہلاک

نائجیریا میں اے ٹی آر-42 فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں طیارے میں سوار تمام 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارہ بینن سٹی سےلاگوس جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا،طیارے کا ملبہ ساحلی شہر اِگبوکوڈا کے قریب سے ملا،طیارےکا ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ 08:13 جی ایم ٹی پرمنقطع ہوا۔ حادثے کی وجوہات فوری […]
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کےلیے ہنگامی انتباہ جاری

سعودی وزارت داخلہ نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے ایک اہم اور ہنگامی انتباہ جاری کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے دفاعی نظام، میزائلوں یا ڈرونز کو فضا میں روکنے کے مناظر کی ویڈیوز بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا قانوناً ممنوع اور سنگین جرم قرار دے دیا […]
آبنائے ہرمز کی غیریقینی صورتحال، پاکستان کا قطر سے 3 ایل این جی کارگو لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: ابنائے ہرمز کے راستے توانائی کی فراہمی کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے اکتوبر کے دوران قطر سے ایل این جی کے تین کارگو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت ایل این جی کے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی […]
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یارک ٹول پلازہ سے واپسی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان پر طنزیہ وار کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھاگنے کی عادت پرانی ہے علی امین گنڈاپور ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو آگے کرکے […]