Roze News

ایران سے ایسا معاہدہ ہو جو مستقبل کا احمق، برا یا کمزور امریکی صدر بھی ختم نہ کر سکے، ٹرمپ

ٹرمپ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم واشنگٹن ایسا طویل المدتی معاہدہ چاہتا ہے جو مستقبل میں آنے والا کوئی امریکی صدر بھی ختم نہ کرسکے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام معاہدے کے خواہاں ہیں لیکن وہ ایسا سمجھوتا نہیں چاہتے جو کچھ عرصے بعد ختم ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پائیدار معاہدہ چاہتے ہیں جو طویل عرصے تک برقرار رہے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو مستقبل میں آنے والے کسی کمزور یا غیر مؤثر امریکی صدر کے دور میں بھی برقرار رہے۔