Roze News

میرے پاس تم ہو کی کہانی حقیقت بن گئی، طلاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میرے پاس تم ہو

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی حقیقی زندگی میں دہرائی جانے لگی، طلاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شوہر اپنی بیوی کو طلاق دیتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے،بتایا جا رہا ہےکہ شوہر کوجب معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ کسی دوسرے شخص سےمحبت کرتی ہے تو اس نے بیوی کو طلاق دے دی اور اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

اس واقعے نےمقبول پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی یاد تازہ کردی، جس کی کہانی بھی کچھ اسی نوعیت کے گرد گھومتی ہے۔حیران کن طور پرخاتون کی زندگی میں بھی ڈرامے کے کردار شہوار احمد کی طرح ایک شخص عادل کی آمد ہوئی،جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس واقعے کو ڈرامے کی کہانی سے جوڑا جا رہا ہے۔