Roze News

ہم مولانا کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جارہے ہیں: طلال چوہدری

مولانا۔ طلال

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ  ہم جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جارہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘  میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈیڑھ سال سے چل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا  بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے سے نقصان تو ہو سکتا ہے، فائدہ نہیں، اگر وزیراعظم کا یہ خیال ہوتا تو وفاقی وزرا مولانا کے معاملے پر بات نہ کررہے ہوتے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے، بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جا رہے ہیں اور  بلاوجہ تلخ ہو رہے ہیں۔