Roze News

ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی

عباس عراقچی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے۔ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لکھا کہ ایران سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے 7 روزہ منصوبے پر مقررہ مدت سے پہلے عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں، ہماری بہادر مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں۔