ایران نےامریکا پرسفارتی وعدوں سے پیچھےہٹنے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کردیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا کہ واشنگٹن کی سفارتکاری سے بےاعتنائی ایک بار پھر واضح ہوگئی،ٹرمپ نےاعتراف کیاکہ انہیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر کبھی یقین نہیں تھا،مذاکرات کو وقت کا ضیاع سمجھنا امریکا کےسفارتی وعدوں کی حقیقت بےنقاب کرتا ہے۔
ایرانی ترجمان نےکہاکہ امریکا کی اپنے وعدوں سے مکرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ اپنے مفادات کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتا ہے،وعدہ خلافیوں کوکسی صورت درست قرارنہیں دیا جا سکتا اور بین الاقوامی قانون کا اطلاق من پسند انداز میں نہیں ہونا چاہیے، واشنگٹن کو اس کے اقدامات کی جواب دہی سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔





