Roze News

مڈ ٹرم انتخابات سے چند ہفتے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی

مڈ ٹرم انتخابات سے چند ہفتے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکا کے مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی، دونوں صدارتی مدت کی کم ترین سطح پر آگئی۔ روئٹرز اور اپسوس سروے کے مطابق66 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،جبکہ 31 فیصد کارکردگی سےمطمئن دکھائی دیے۔

47 فیصد نے فوراً انتخابات ہونے کی صورت میں ڈیموکریٹ جبکہ 35 فیصد نے ریپبلکن کو ووٹ دینے کا کہا ۔سروے کے مطابق 68 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی سے بھی ناخوش ہیں اور 40 فیصد معاشی معاملات کےلیے ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر ترجیح دیتے ہیں۔سروے کےمطابق ایران پر فوجی حملے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرمپ کی مقبولیت کو نقصان پہنچا ہے۔