پاکستان تازہ ترین

عطاء تارڑ کی ذرا دھمکیاں دیکھو! اگر اس کے سامنے بلی میاؤں کرے تو 2 دن اس کو نیند نہ آئے، اسد قیصر

عطاء تارڑ کی ذرا دھمکیاں دیکھو! اگر اس کے سامنے بلی میاؤں کرے تو 2 دن اس کو نیند نہ آئے، اسد قیصر

27 ستمبر کی تحریک حکومت کا خاتمہ کرے گی، یہ تحریک ٹی ٹونٹی یا ون ڈے میچ نہیں ہوگا اس کو ٹیسٹ میچ بنائیں گے، مرکزی رہنماء پی ٹی آئی

مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عطاء تارڑ کی ذرا دھمکیاں دیکھو! اگر اس کے سامنے بلی میاؤں کرے تو 2 دن اس کو نیند نہ آئے، 27 ستمبر کی تحریک حکومت کا خاتمہ کرے گی، یہ تحریک ٹی ٹونٹی یا ون ڈے میچ نہیں ہوگا اس کو ٹیسٹ میچ بنائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، ان کے بچوں، فیملی سب کو پتا ہے کہ یہ منتخب لوگ نہیں ہیں، ان کے اندر ضمیر کچھ نہیں ہے، یہ اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں، ہماری 27 ستمبر کی تحریک اس حکومت کا خاتمہ کرے گی۔

یہ تحریک ٹی ٹونٹی یا ون ڈے میچ نہیں ہوگااس کو ٹیسٹ میچ بنائیں گے، ہم بڑا سوچ سمجھ کر اقدامات کرنے ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں۔

اے پی سی بھی بلا رہے ہیں،یہ طویل جدوجہد ہے، ملک اس وقت معاشی حالات کی سنگینی میں پھنس گیا ہے، پیٹرول کی قیمتیں بھی روزانہ کے حساب سے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عطاء تارڑ کی دھمکیاں دیکھیں، جس طرح وہ بات کررہا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس کے سامنے بلی میاؤں کرے تو 2 دن اس کو نیند نہ آئے وہ بھی دھمکیاں دیتا پھر رہا ہے۔

اسی طرح انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف 50 ہزار ووٹوں کی برتری سے الیکشن ہار چکے ہیں، ان کی بیٹی اور بھائی بھی الیکشن ہار چکے ہیں، ہارے ہوئے لوگوں کو اسمبلی میں بٹھا کر حکومت کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں ہمارے ورکرز کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال اور کارکنوں کے کاروبار تباہ کیے جا رہے ہیں۔

بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، کیا آئین شہریوں کو جلسے اور جلوس کا حق نہیں دیتا؟ پنجاب میں فری اینڈ فیئر الیکشن کروا کر مریم نواز اپنی مقبولیت ثابت کریں۔ پاکستان میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں اور سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کو عدلیہ کے واضح احکامات کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

27 ستمبر کا لانگ مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا۔ ان کا وزیرِ اطلاعات کل اِدھر آیا تھا، دھمکیاں دے رہا تھا، اس کی شکل دیکھو اور باتیں دیکھو۔ یہ ایک کام کریں، آپ کے پیچھے جو سپورٹ ہے، آپ آئیں بات کریں، خیبر پختونخوا میں نہیں کہتا، میں آپ کو پنجاب میں چیلنج کرتا ہوں، آپ بات کریں، پھر اپنا حشر دیکھیں۔ آپ یہاں دھمکیاں دیتے ہیں، ہم پُرامن لوگ ہیں، ہم جمہوری لوگ ہیں، لیکن یہاں آپ جس لب و لہجے میں بات کرتے ہیں، آپ یاد رکھیں، وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

سب سے پہلے ہم پوری دنیا کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ ہمارے لیڈر، اس کی فیملی اور ہمارے ورکرز کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ میں دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہنا چاہتا ہوں، کدھر ہیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، ہمارے انسانی حقوق تار تار ہو رہے ہیں، اس پر آپ بات نہیں کرتے۔ میں ایک بات بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں، اپنے ورکرز کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ جدوجہد لمبی جدوجہد ہے۔

یہ ٹیسٹ میچ ہے، یہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچ نہیں ہے۔ نوجوانوں سے خاص طور پر کہنا چاہتا ہوں، لوگ آپ کو اشتعال دلائیں گے، سوشل میڈیا پر مختلف باتیں چلتی ہیں، بھائی، ہم کھڑے ہیں عمران خان کے ساتھ اور کھڑے رہیں گے۔ ہم جدوجہد کریں گے اور پُرامن جدوجہد کریں گے۔ اگر کوئی آپ کو اشتعال دلاتا ہے تو آپ کا دوست نہیں، دشمن ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے، ہمارے جلسوں میں کبھی گملا بھی نہیں ٹوٹا۔ عمران خان کی تقریریں سنیں، اُس کا درس امن کا درس ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field