تازہ ترین دنیا

خطرے کی گھنٹی: بحرالکاہل میں موسمی سسٹم ایل نینو انتہائی شدت اختیار کرنے کے قریب پہنچ گیا

خطرے کی گھنٹی: موسمی سسٹم ایل نینو انتہائی شدت اختیار کر گیا

 

بحرالکاہل میں موسمی سسٹم نتہائی شدت اختیار کرنے کے قریب ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق عالمی موسمیاتی تنظیم نے خطرے سےخبردارکرتے ہوئے بتایا کہ بحرالکاہل میں ایل نینو انتہائی شدت کے قریب پہنچ گیا ہے۔

جولائی اور اگست کے وسط میں درجہ حرارت معمول سے 2.2 سے 2.6 ڈگری زیادہ رہا جبکہ بعض علاقوں میں زیرِسمندر درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ بھی ریکارڈکیاگیا۔

ایل نینو کے فروری2027 تک برقرار رہنےکا تقریباً 100 فیصد امکان ہے، شدت بڑھنے سے دنیا کے مختلف حصوں میں شدید گرمی، سیلاب اورخشک سالی سمیت غیرمعمولی موسمی حالات کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایل نینو موسمیاتی رجحان ہے جس میں بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصے کا پانی معمول سے زیادہ گرم ہوجاتا ہے، اس سے ہوا اور بادلوں کی گردش متاثر ہوتی ہے اور اثرات دنیا بھر کے موسم پر پڑتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field