پاکستان تازہ ترین

وہی ہوا جسکا خدشہ تھا !سوشل میڈیا کی کمائی اور اکاؤنٹ پر جھگڑا، بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو قتل کردیا

وہی ہوا جسکا خدشہ تھا !سوشل میڈیا کی کمائی اور اکاؤنٹ پر جھگڑا، بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو قتل کردیا

گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا سے ہونے والی کمائی اور اکاؤنٹ پر جھگڑے کے دوران بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو مبینہ طورپر قتل کردیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے آلہ قتل چھری برآمد کرلی گئی ہے، عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق دونوں بہنیں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتی تھیں جبکہ گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کی لین دین کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہواجس دوران بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field