پاکستان تازہ ترین

سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ اب سبزیاں بھی اگانا ہونگی، محکمہ تعلیم کی سخت ہدایات

محکمہ تعلیم کی سخت ہدایات

 

مظفرگڑھ: سرکاری اسکولوں میں تعلیم کےساتھ ساتھ اب سبزیاں بھی اگانا ہوں گی۔

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے سربراہوں کو سخت ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں میں موسمی سبزیوں کی کاشت یقینی بنائی جائے، سبزیوں کی کاشت اورب دیکھ بھال کے لیے اسکول کا ذمہ دار شخص مقرر کیا جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق جن اسکولوں میں تسلی بخش پیداوار نہیں ہوئی، وہاں دوبارہ کاشت کی جائے اور کاشت کی گئی سبزیوں کو بروقت پانی دیا جائے جب کہ سبزیوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی تصاویر روز شیئر کی جائیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ہدایت پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field