تازہ ترین کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا امام الحق کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ

امام الحق کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ

 

لارڈز:لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک جانب جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو لندن پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں ان کی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات بھی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

30 سال کے امام الحق جنہوں نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی اور بعدازاں انہوں نے پاکستان کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی بلے بازی نہیں کی۔

امام الحق کی انجری کے حوالے سے میڈیا میں قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں کوئی انجری نہیں ہے اور انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔

دوسری جانب کچھ سابق کرکٹرز نے امام الحق کی انجری کو جعلی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق کی پنڈلی کی تکلیف کا مکمل جائزہ لینے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماضی میں بھی امام الحق کی انجری کے معاملات پر کرکٹ بورڈ کے متعدد آفیشلز تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کرکٹ بورڈ کی سطح پر ٹیسٹ اوپنر کے خلاف ہونے والی انکوائری کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field