تازہ ترین دنیا

ٹرمپ نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل تیل ذخائر پر کنٹرول کا دعویٰ کر دیا

وینزویلا کے 65 ارب بیرل تیل ذخائر

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت امریکی فریق کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہوگا۔

ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ امریکی ٹیکس دہندگان پر کوئی اضافی بوجھ ڈالے بغیر نجی شعبے کے اشتراک سے طے پایا ہے جبکہ معاہدے کے نتیجے میں امریکا کے تیل کے ذخائر دوگنا سے زیادہ بڑھ جائیں گے اور ملک میں تیل کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اس پیش رفت سے طویل مدت میں امریکی عوام کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور وینزویلا کو بھی معاشی ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی۔

ٹرمپ کے مطابق معاہدے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کیا۔

امریکی صدر نے اسے امریکا اور وینزویلا کے تعلقات مضبوط بنانے والی تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے مستقبل میں بڑے معاشی فوائد کا باعث بنے گا

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field