Roze News

سہیل آفریدی زیادتی کے بعد قتل 5 سالہ آیت نور کے گھر پہنچ گئے، انصاف کی یقین دہانی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ آیت نور کے گھر پہنچ گئے۔

 وزیراعلیٰ کے پی سہیل  آفریدی نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور آیت نور کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی