پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم ان کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں۔
وسیم اکرم حال ہی میں اہلیہ شنیرااکرم کے ہمراہ ملیحہ رحمان کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے حج سمیت اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ حج کے موقع پر شنیرا کے ساتھ نہ ہونے سے متعلق سوال پر وسیم اکرم نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کئی لوگ ان سے پوچھ رہے تھے کہ شنیرا ان کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں۔
سابق کرکٹر کے مطابق شنیراکیلئے پہلے عمرہ کرنا بہتر ہوگا تاکہ وہ اس روحانی سفر اور اس سے جڑے معاملات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں، جس کے بعد دونوں ان شاء اللہ ایک ساتھ حج پر جائیں گے۔
شنیرااکرم نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کیلئے حج ایک انتہائی خاص اور ذاتی روحانی سفر تھا اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی وجہ سے وسیم کی توجہ بٹے۔ شنیراکا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں وسیم اکرم کے ساتھ حج ضرور کرنا چاہیں گی، تاہم اس موقع پر انہوں نے سمجھا کہ وسیم کو اپنی عبادت اور روحانی سفر پر مکمل توجہ دینی چاہیے۔

Leave feedback about this