پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہو گیا

سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہو گیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں چار دن مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے، 24 کیرٹ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہو گیا ۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 10گرام سونےکی قیمت 514 روپےکم ہو کر 4لاکھ 17 ہزار 126 روپےہوگئی  ۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 6ڈالر سستا ہو کر 4640ڈالر پر آ گیا ۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپےکمی کے بعد 7 ہزار 279 روپےرہی ۔ ماہرین نےفی تولہ سونےکی قیمت رواں ماہ 5لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field