پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ نے بیٹے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے محبت سے ’ننھا شیر‘ قرار دیا اور بتایا کہ اس نے آتے ہی ان کی پوری دنیا بدل دی ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں نومولود کو شیر سے مشابہ لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں مشہور اینیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ بھی چل رہی تھی۔
اشنا شاہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ اور ان کے شوہر کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ نے گالفر حمزہ امین سے 2023 میں شادی کی تھی اور یہ جوڑے کا پہلا بچہ ہے۔

Leave feedback about this