تازہ ترین دنیا سائنس و ٹیکنالوجی معیشت و تجارت

چین کی تاریخ کا سب سے بڑا ری کال، ٹیسلا سمیت 9 کمپنیوں کی 43 لاکھ گاڑیاں واپس طلب

چین کی تاریخ کا سب سے بڑا ری کال، ٹیسلا سمیت 9 کمپنیوں کی 43 لاکھ گاڑیاں واپس طلب

چین میں ٹیسلا سمیت نو بڑی گاڑی ساز کمپنیوں نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر مجموعی طور پر تقریباً 43 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ملکی آٹو موبائل تاریخ کا سب سے بڑا ری کال قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی ریگولیٹرز کے مطابق تصادم یا بجلی کے نظام میں خرابی کی صورت میں ہنگامی طور پر دروازے کھولنے والے ہینڈلز کی تلاش اور استعمال میں دشواری پیش آ سکتی ہے، جس سے مسافروں کے پھنسنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ٹیسلا اکیلے تقریباً 29 لاکھ 80 ہزار گاڑیاں واپس منگوائے گی، جن میں ماڈل تھری، وائے، ایس اور ایکس شامل ہیں، جبکہ ژیاؤمی، لیپ موٹر، ایکس پینگ اور جیلی نے بھی ری کال کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیاں گاڑیوں میں آگاہی لیبلز لگانے کے علاوہ سافٹ ویئر میں تبدیلیاں کریں گی تاکہ حادثے کی صورت میں کھڑکیاں خودکار طور پر نیچے ہو جائیں۔ واضح رہے کہ چین نے 2027 سے چھپے ہوئے ہینڈلز کے ڈیزائن پر پابندی کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field