Roze News

ایران کی کبڈی ٹیم پاکستان پہنچ گئی! اب میدان کہاں سجے گا؟ میچ کی تاریخ اور مقام سامنے آگیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایران کی کبڈی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تین روزہ میٹ اسٹائل کبڈی سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہوگا۔

پاکستان اور ایران کی ٹیمیں 24 سے 26 اگست تک اسلام آباد میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔علم میں رہے کہ سیریز کے تمام مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔