Roze News

انتظار کی گھڑیاں ختم! حکومت نے پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کر دیا،نوٹیفکیشن بھی جاری

خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، برینٹ 100 ڈالر سے نیچے جبکہ امریکی خام تیل 88 ڈالر پر آگیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

 ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے مقرر ہوگئی، جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔