بھارتی ریاست بہار کے اسکول میں مڈ ڈے میل میں نمک کی جگہ ڈیٹرجنٹ پاؤڈر کھانے سے 40 طلبہ کی طبیعت خراب ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں طلبہ کو مڈ ڈے میل میں نمک کے بجائے غلطی سے ڈیٹرجنٹ پاؤڈردے دیا گیا۔
اسکول ٹیچر کے مطابق مڈ ڈے میل دوسرے اسکول سے فراہم کیا گیا تھا، طلبہ کی جانب سے سبزی میں نمک کم ہونے کی شکایت پرغلطی سے نمک کی جگہ ڈیٹرجنٹ پاؤڈر دے دیا گیا۔
حکام کے مطابق کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت پر طلبہ کو اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ڈیٹرجنٹ پاؤڈر کھانے کی اشیا کے قریب کیسے رکھا گیا اور اسے نمک سمجھ کر طلبہ کو کیسے پیش کیا گیا۔

Leave feedback about this