انٹرٹینمنٹ پاکستان تازہ ترین

معروف گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی 75برس کے ہوگئے

معروف گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی 75برس کے ہوگئے

معروف گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی 75سال کے ہوگئے۔ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ایک ایسے فنکار کا نام ہے ،جس کے دل میں اپنے لوگوں کیلئے پیار‘ دوستی اور محبت کے سوا اور کچھ نہیں ہے، ان کے گیتوں میں اس کا اظہار بے ساختگی اور تکمیل کے ساتھ دیکھنے اور سننے کو ملتا ہے۔

نصف صدی قبل اس عوامی گلوکار نے اپنی آواز کے ذریعے جو خوشبو بکھیرنا شروع کی تھی اس کا سفر ہنوز جاری ہے۔ معروف فوک گلوکار نے سرائیکی، پنجابی اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ہزاروں گیت گائے جوزبان زدعام بھی ہوئے،یوں توان کے گائے ہوئے سارے گانے ہی مقبول ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے گانے ’’سب مایا ہے‘‘کواپنی زندگی کی کہانی سمجھتے ہیں۔

عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کو غریبوں کا گلوکاربھی کہاجاتاہے جس پر وہ فخرکرتے ہیں،انہوں نے مشہور شعراء کی بجائے گمنام شعرا کا کلام زیادہ گایا ہے،ان کےچارسوسے زائدالبم آچکے ہیں جوایک ریکارڈہے، ان کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی بھی اپنے والد کے نام اورکام کوبخوبی آگے بڑھارہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image