پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سینیٹر عابد شیر علی کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے علاقے کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے جن کے عابد شیر علی کے خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔
سینیٹر عابد شیر علی کی شادی کی تقریب میں فیصل آباد سے ایم پی اے میاں طاہر پرویز سمیت صرف منتخب افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ چند سال قبل بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھی جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔
عابد شیر علی کی شادی پر انہیں دوستوں اور پارٹی کارکنان کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے ایک معروف کاروباری خاندان سے ہے۔ دونوں خاندانوں کے درمیان پہلے سے قریبی مراسم قائم ہیں، شادی کی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا، جس میں صرف قریبی عزیزوں اور منتخب شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
سینیٹرعابد شیرعلی نے ہری پور کی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے۔ میڈیا کے مطابق عابد شیر کی نئی اہلیہ صائمہ طارق جنجوعہ الیکشن کمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء ہیں۔

Leave feedback about this