پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی ہسپتال منتقلی و اہلخانہ کی ملاقات، بیٹوں سے 2 بار ٹیلیفون پر بات کی اجازت ، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

عمران خان کی ہسپتال منتقلی و اہلخانہ کی ملاقات، بیٹوں سے 2 بار ٹیلیفون پر بات کی اجازت ، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق آج کی سماعت کا 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے تحریری فیصلہ قلم بند کیا۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرانے اور ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے علاج کے لیے انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں عمران خان کی آنکھ کا ریٹینا کے ماہر سے علاج اور ذاتی معالجین تک رسائی دینے کی استدعا کی گئی تھی، جبکہ اہلخانہ کو طبی معائنے اور علاج کے دوران مناسب رسائی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 مارچ 2026 کو طبی سہولیات سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image