Roze News

وہی ہوا جسکا ڈر تھا !پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے اضافہ، ڈیزل 6 روپے 47 پیسے مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،نوٹیفکیشن جاری

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 47 پیسے مہنگا ہو گیا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔