محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر،شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق منگل کے روزاسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج(رات)سے 20 اگست کے دوران:موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔اس دوران اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ۔اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع دیر،سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،خیبر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان،صوابی، نوشہرہ،پشاور،ہنگو،اورکزئی،کرک،کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی،مری، گلیات، اٹک،چکوال، تلہ گنگ، گجرات، جہلم، منگلا ، گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ ،اوکاڑہ ، میانوالی اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ صوبہ کے دیگر اضلاع موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ شمال مشرقی اضلاع اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے

Leave feedback about this