پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

تیل مزید مہنگا ہو گیا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

تیل مزید مہنگا ہو گیا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید مہنگا ہو گیا ہے جس سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور جنگ بندی کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دباؤ میں ہیں، سرمایہ کار خطے میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں رسک پریمیم شامل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل 82.55 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے، جس میں 15 سینٹ یا 0.18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل 88.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اس کی قیمت میں 31 سینٹ یا 0.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس کی قیمت 95.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس میں 6.03 ڈالر یا 6.74 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی اعلان حکومت کرے گی۔

یاد رہے کہ مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ، مذاکرات میں تعطل اور خطے میں تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات ہیں، خاص طور پر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سے متعلق خدشات نے عالمی سپلائی کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی تشویش بڑھا دی ہے۔

رائٹرز کے مطابق 17 اگست کو ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث برینٹ تقریباً 88.58 ڈالر اور WTI تقریباً 82.22 ڈالر تک رہا۔

آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، جہاں حالیہ کشیدگی اور بحری جہازوں کی آمدورفت میں کمی نے سپلائی کے خطرات کو بڑھایا ہے، آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل طویل عرصے کے لیے متاثر ہوتی ہے تو عالمی منڈی میں قیمتوں میں مزید تیزی آسکتی ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image