ٹرکوں کے مالکان (گڈز ٹرانسپورٹرز) اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ ٹرکوں کی ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اورٹرکوں کے مالکان کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات آج پھر ہوئے اور مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ٹرکوں کے مالکان کی ایوسی ایشن نے اپنی ہڑتال ختم کر دی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان سامنے آ گیا ہے۔
تحریری معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ٹرکوں کے مالکان کی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ ہڑتال چالیس روز کیلئے موخر کی جارہی ہے۔ وفاقی وزراء نے ٹرانسپورٹرز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ٹرانسپورٹرز کی جائے پہیہ جام ہڑتال ختم کروانے کے لئے آج وفاقی وزیر علیم خان س نے ٹرکوں کے مالکان سے مذاکرات کئے تھے۔ ٹرکوں کے مالکان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر علیم خان نے مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کیے گئے مطالبات کی منظوری دے دی۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے بتایا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مابین معملات کو ختمی شکل دی جا رہی ہے۔ کل سے ہڑتال کو ختم کردیا جائے گا۔

Leave feedback about this