پاکستان تازہ ترین دنیا

یومِ آزادی پر روس کا پاکستان کے لیے بڑا پیغام، پیوٹن نے دل جیت لیے

یومِ آزادی پر روس کا پاکستان کے لیے بڑا پیغام، پیوٹن نے دل جیت لیے

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

روسی صدر نے اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کی خواہش کا اظہار کیا۔ پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

روسی صدر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی اور دیگر شعبوں میں مفید تعاون جاری ہے، جبکہ ماسکو اور اسلام آباد اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تعاون کر رہے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ روس اور پاکستان مستقبل میں باہمی مفادات کے تحت دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

یومِ آزادی کے موقع پر روس کی جانب سے آنے والے اس پیغام کو پاک روس تعلقات میں بڑھتے ہوئے تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image