پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر چین کی جانب سے پاکستانی قوم کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
چین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کے رشتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
چین کی جانب سے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ممالک رواں برس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں، جو پاک چین دوستی کی طویل تاریخ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
دوسری جانب بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ تقریب میں چینی میڈیا، دانشوروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مبنی تصویری نمائش بھی پیش کی گئی، جبکہ طلبہ نے ملی جذبے سے بھرپور پرفارمنسز پیش کیں۔
پاک چین دوستی کو دونوں ممالک کے لیے ایک اہم اور قابلِ قدر رشتہ قرار دیا گیا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

Leave feedback about this