اقرارالحسن نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو علاج اور ملاقاتوں کا آئینی قانونی حق میسر ہو، احتجاج کرنے اور آواز بلند کرنے کی اجازت ہو۔
عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ یوم آزادی تب ہی منایا جاسکتا ہے جب ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہ ہو۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن کو اس کی اصل روح کے مطابق تب ہی منایا جا سکتا ہے جب ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہ ہو، ملک کے سابق وزیراعظم کو علاج اور ملاقاتوں کا آئینی اور قانونی حق میسر ہو۔
دوسری جانب رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں آج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں، ایک ایسی یوم آزادی کہ سیاسی ورکر نظر بند، امت مسلمہ کا عظیم لیڈر عمران خان نظر بندہے۔عنقریب عمران خان سے ملاقات کروں گا، امید ہے کہ ساری غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔

Leave feedback about this