پاکستان تازہ ترین موسم

کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم کے حوالےسےاہم پیشگوئی کردی۔ 
لاہور کا مطلع جزوی ابر آلود ہے اوربارش کا امکان ہے،تاہم ہوا بندہونے کی وجہ سے حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35اور کم سے کم 28 ڈگرسی سنٹی گریڈ رہے گا،شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہوگا۔
اسلام آباد میں آج دن کے وقت موسم گرم اورمرطوب رہے گا،تاہم شہراقتدار میں آج شام کو بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری کم ریکارڈکیاگیاہے،صبح کےوقت پارہ 24 ڈگری ریکارڈ کیاگیا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری طرف شہر قائد کا مطلع جزوی ابر الودہے جبکہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے،لیکن رات کے اوقات میں شہرقائدمیں بونداباندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈہے،ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے ،اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image