پاکستان میں متعین چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ شی جن پنگ پارٹی سازی کا نظریہ بہت واضح اور گہرا ہے، صدر شی جن پنگ کے نظریئے پر چلتے ہوئے عوام کی بہتری کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمقاصد کی اساس ہے۔
عوامی جمہوریہ چین کے اسلام آباد میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے اسلام آباد میں شی جن پنگ پارٹی بلڈنگ نظریہ کے زیر عنوان سمپوزیم سے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شی جن پنگ کا پارٹی نظریہ سچ اور اخلاقی اقدار کے گرد گھومتا ہے، شی جن پنگ پارٹی سازی نظریہ کی بنیاد ہے کہ عوام میں سے نکلنے والی نمائندہ سینٹرل لیڈر شپ ہونی چاہیے۔
چینی سفیر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اس نظریے پر پوری دنیا کی بہتری کیلئےکام کر رہی ہے۔ اس کی نطریہ کے تحت سی پیک کے ذریعہ پورے پاکستان کیلئے آسانی لانا ہمارا مقصد ہے، سی پیک سے 29 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ممکن ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ صدر شی کا وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری سے دوطرفہ تعلقات پر تعاون جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال بدل رہی ہے۔ اب دنیا نئے دور میں داخل ہور ہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کا کردار اس بدلتے دور میں تیزی سے بدل رہا ہے۔
اس سمپوزیم میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لانے والے سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر مشتمل شراکت داری اور گہری دوستی ہے، چین کی ترقی نے پوری دنیا کی نظریں چین کی طرف مبذول کرائی ہیں۔
جیانگ ژی ڈونگ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس تقریب میں تشریف لائے۔

Leave feedback about this