Roze News

رواں سال کا مکمل سورج گرہن کب ہوگا اور کس کس ملک میں نظر آئے گا۔

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

محکمہ سپارکو کے ذرائع کے مطابق گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی سپین میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔
اِسی طرح یورپ، افریقہ اور شمالی امریکا کے بیشتر علاقوں میں سورج گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا، تاہم پاکستان میں اس فلکیاتی مظہر کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔
یہاں یہ امر دلچسپ ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے نہ مکمل اور نہ ہی جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کا مشاہدہ مختلف خطوں میں سورج، چاند اور زمین کی مخصوص پوزیشن کے باعث ممکن ہو گا۔