Roze News

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ملک بھر میں سونا آج بھی مزید مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 2058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہو گیا۔

اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالرز اضافے سے 4 ہزار 373 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔